ETV Bharat / state

بریلی: ضلع مجسٹریٹ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

بریلی میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں سے امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل کی گئی۔

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 8:51 PM IST

بریلی: ضلع مجسٹریٹ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ
بریلی: ضلع مجسٹریٹ کی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

اترپردیش کے ضلع بریلی میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں کو واضح طور پر تاکید کی گئی کہ تہوار کے موقع پر کسی نئی روایت کو شروع نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ تمام مذاہب کے رہنماؤں اور شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں اور لوگوں کو اس سے آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں:

بریلی درگاہ کے علما کی جانب سے نیپال میں راشن کی تقسیم

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرز پر اس سال بھی عید کا تہوار امن و امان کے ساتھ منایا جائے، قربانی گھروں میں ہی ادا کی جائے تاکہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔ عیدالاضحیٰ کی نماز، کورونا ضوابط کے مطابق مساجد اور عید گاہ میں ادا کی جائے۔ کسی بھی صورت میں ہجوم کی صورت میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے تمام مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ وہ کورونا کے پیش نظر حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تہوار منائیں اور لوگوں کو پرسکون رہنے کی ترغیب دیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.