ETV Bharat / state

بارہ بنکی کی علمی و ادبی شخصیت رزمی یونس کا انتقال

اتر پردیش کے بارہ بنکی کی مشہور و معروف شخصیت خواجہ رزمی یونس کا انتقال علاج کے دوران دہلی کے ہسپتال میں ہوگیا۔ وہ کئی اداروں کے مینیجر تھے۔ ان کی موت کو طب یونانی کے لئے ناقابل تلافی نقصان مانا جارہا ہے۔

author img

By

Published : May 10, 2021, 8:10 AM IST

up_bbk_01_razmi yunus inteqal_vis_upur10001
بارہ بنکی کی علمی اور ادبی شخصیت رزمی یونس کا انتقال

بارہ بنکی کی مشہور و معروف علمی ادبی شخصیت خواجہ رزمی یونس کا اتوار کو انتقال ہو گیا۔ وہ لمبے وقفے سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ لکھنؤ اور بارہ بنکی میں متعدد تعلیمی ادارے چلانے والی تنظیم ارم ایجوکیشنل سوسائٹی کے مینیجر تھے۔ رزمی یونس، خواجہ یونس کے صاحبزادے تھے۔

رزمی یونس کے انتقال سے بارہ بنکی میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ ان کا انتقال علمی اور ادبی حلقے کے لئے بڑا خسارہ مانا جا رہا ہے۔ رزمی یونس ملنسار، باصلاحیت اور باحوصلہ شخصیت کے مالک تھے۔ گردے کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ بڑے ہی انہماک اور مستقل مزاجی سے اپنے تعلیمی اداروں کا خیال رکھتے تھے۔

لکھنؤ میں وَاقع ارم یونانی میڈکل کالج انہیں کے زیر نگرانی میں چل رہا تھا۔ ان کی موت کو طب یونانی کے لئے بھی بڑا خسارہ مانا جا رہا ہے۔ خواجہ رزمی یونس تعلیمی حلقے کے ساتھ ادبی شعبہ میں بھی خاسہ دلچسپی رکھتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.