ETV Bharat / state

یوگی حکومت کے دور میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں : تنج پنیا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو میں کانگریس کے رہنما تنج پنیا کا کہنا ہے کہ ریاست میں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے، بی جے پی کے رہنما جرائم پیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کو انصاف ملنے کی تمام امیدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔

کانگریس کے ایس سی ایس ٹی محکمے کے صدر تنح پنیا

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 1:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ریاستی کانگریس کے ایس سی ایس ٹی محکمے کے صدر تنح پنیا نے ریاست کے نظم و نسق کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بارہ بنکی میں اپنی رہائش گاہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں تنج پنیا کا کہنا ہے کہ ریاست میں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے، بی جے پی کے رہنما جرائم پیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام آدمی کو انصاف ملنے کی تمام امیدیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔

یوگی حکومت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں

تنج پنیا نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت اس وعدے کے ساتھ آئی تھی کہ جرائم پیشہ افراد جیل میں ہوں گے اور اگر جیل میں نہیں ہوں گے تو وہ ریاست کے باہر ہوں گے۔ ان کا دعوی تھا کہ وہ غنڈہ راج ختم کریں گے لیکن اس وعدے کے برعکس بی جے پی حکومت میں غنڈہ راج بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر فراز سمیت چار افراد کے خلاف مذہب تبدیل کرانے کا الزام

انہوں نے کہا کہ قانون کے خوف سے دور جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں اور ان کے رہنما ہی ان کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے بارہ بنکی کے اس واقعہ کا بھی ذکر کیا جس میں ایک دلت نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے کے بعد جب وہ حاملہ ہوجاتی ہے تو اس کی شادی جبراً ایک نابالغ لڑکے سے کردی جاتی ہے۔اس طرح کے صورتحال سے واضح ہے کہ ریاست میں نظم و نسق نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

yogi govt
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.