ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کسان اجلاس کی کامیابی کے لئے حکومت ہوئی کمر بستہ

بارہ بنکی میں سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی برسی کے موقع پر ہونے والے کسان اجلاس کو لے کر ریاستی وزیر جنگلات دارہ سنگھ نے ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

کسان اجلاس کی کامیابی کے لئے حکومت ہوئی کمر بستہ

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 10:39 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی برسی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کرائے جانے والے کسان اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کمربستہ ہو گئی ہے۔ اسی کے پیش نظر بدھ کو بارہ بنکی کے ریاستی وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے پارٹی کارکنان اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں کسان اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے ہدایات دیں۔

ریاستی وزیر جنگلات اور ضلع کے انچارج وزیر دارہ سنگھ چوہان نے پہلے ضلع دفتر میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات دیں. اس کے بعد انہوں نے پی ڈبلو ڈی کے گیسٹ ہاؤس میں پارٹی کے چنندہ عہدےداران اور ضلع کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

کسان اجلاس کی کامیابی کے لئے حکومت ہوئی کمر بستہ

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دارہ سنگھ چوہان نے کہا کہ 25 دسمبر کو ہونے والے کسان اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت اور توازن بنا رہے اس کے لئے ضروری ہدایات فراہم کی گئیں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کو جب وزیراعظم نریندر مودی ملک کے عوام سے خطاب کریں گے اس وقت نئے زرعی قوانین کو لیکر پھیلائی جا رہی تمام غلط فہمیاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کی طرح واضح ہو جائیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.