ریلوے کے ذریعہ کرائے گئے اس کام کا بدھ کو چیف کمشنر آف ریلوے سکیورٹی اینڈ الیکٹریفکیشن سیلیش پاٹھک نے الیکٹریفکیشن کام کا جائزہ لیا۔ انہوں الیکٹرک لائین کے شروع ہونے کا وقت نہیں بتایا۔ Barabanki to Ayodhya Electric Railway Line۔ واضح رہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ وہاں آنے والوں کی سہولت کے لئے حکومت مکمل طور سے مستعد ہے۔ اس کے لئے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جن میں سے ایک ہے بارہ بنکی سے ایودھیا تک ریلوے لائین کا الیکٹریفکیشن۔
گزشتہ ڈیڑھ برس کے درمیان بارہ بنکی سے ایودھیا تک الیکٹریفکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے. جمعرات کو چیف کمشنر آف ریلوے سکیورٹی اینڈ الیکٹریفکیشن سیلیش پاٹھک اس کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا ان کے جائزہ میں تمام چیزیں مناسب ملنے کے بعد وہ رپورٹ دیں گے۔ اس کے بعد ہی الیکٹرک ٹرینس کی آمد و رفت شروع ہوگی۔ انہوں نے اس کی کوئی طے مدت نہیں بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹریفکیشن سے عوام کو کافی فائدہ ہوگا. اس سے لوگوں کا سفر آسان ہوگا اور وقت بھی کم لگے گا۔