ETV Bharat / state

Russia-Ukraine Crisis: بارہ بنکی کے طالب علم پرکھر سنگھ کی یوکرین سے واپسی

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 8:39 AM IST

بارہ بنکی کے رہنے والے پرکھر سنگھ صحیح سلامت یوکرین سے اپنے گھر لوٹ آئے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں یوکرین سے واپسی کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور یوکرین کے حالات پر روشنی ڈالی۔ Student Prakhar Singh Arrives in India from Ukraine

یوکرین سے واپسی
یوکرین سے واپسی

روس۔ یوکرین کے درمیان جنگ زوروں پر ہے۔ یوکرین پر روسی فوجی حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں۔ جس سے وہاں کی صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس سب کے علاوہ یوکرین میں حصول تعلیم کے لیے گئے بھارتی طلباء وطالبات کے پھنسے ہونے کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ چند طلباء نے ویڈیوز بناکر بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد حکومت نے ان طلباء کی واپسی کے لئے اقدام اٹھائے۔

یوکرین سے واپسی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رہنے والے پرکھر سنگھ صحیح سلامت یوکرین سے اپنے گھر لوٹ آئے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں یوکرین سے واپسی کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور یوکرین کے حالات پر روشنی ڈالی۔ Student Prakhar Singh Arrives in India from Ukraine

واضح ر ہے کہ بارہ بنکی کے ایکتا کالونی کے ساکن پرکھر سنگھ یوکرین کے خارکیو کی ایک میڈکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے امکانات سے قبل ہی وہ بھارت لوٹنا چاہتے تھے اور ان کا ٹکٹ بھی 16 فروری کا ہوگیا تھا۔ تاہم عین وقت پر ٹکٹ منسوخ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 دنوں تک انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یکم مارچ کو کسی طرح وہ خارکیو سے پولینڈ کے لئے نکلے۔ دوسرے دن کسی طرح وہ پولینڈ پہونچے، بھارتی سفارت خانہ کے عملے نے پولینڈ کی سرحد کی جانب جانے کی ہدایت دی، پھر وہاں سے کسی طرح ٹیکسی کے ذریعہ پولینڈ پہونچے۔ جہاں بھارتی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے سفیر میجر جنرل وی کے سنگھ سے ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد وہ تین مارچ کو پولینڈ سے دہلی پہونچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنیچر کی صبح بارہ بنکی پہونچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے گھر والوں کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ پریشان ہیں۔ وہ یوکرین میں پھنسے لوگوں کو بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پریشان نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.