واضح رہے کہ نئے آبزرویشن ہوم سے قبل جہاں بچیاں رہتی تھیں وہ کافی پرانی اور خستہ حال عمارت تھی۔ ریاستی وزیر مملکت (آزاد چارج ) سواتی سنگھ پرانی عمارت کا دورہ کر چکی تھیں۔
انہوں نے نئی عمارت کی سہولیات کو دیکھ کر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا اس آبزرویشن ہوم کو دیکھ یہ محسوص ہو رہا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ہر شخص تک حکومتی اسکیمز کا فائدہ پہنچانے کا خواب مکمل ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبودیء خواتین میں تو یہ دیکھا ہے کہ اس میں کثیر تعداد میں سماجی امداد فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن آبزرویشن ہوم اس قسم کا سماجی تعاون پہلی دفعہ دیکھا ہے۔
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ بارہ بنکی کی اس مثال کو ریاست کے تمام اضلاع میں متعارف کرائیں۔ تاکہ وزیراعلیٰ کو معلوم ہو کہ اس محکمہ میں کس قدر اچھے کام ہو رہے ہیں۔