دوشنبہ کو ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بنکی قصبہ واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم میں حج فیسلیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔
ضلع اقلیتی بہبود افسر سون کمار نے اس کا افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ فیسلیشن سینٹر عازمین حج کو تمام قسم کی سہولیات مہیا کرائے گا۔
واضح رہے کہ حج 2021 کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 7 نومبر سے درخواست فارم بھی آن لائن بھرے جا رہے ہیں۔ ضلع میں کل چھ حج فیسلیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں فارم بھرانے کا عمل 7 نومبر سے ہی جاری ہے۔
رواں برس عازمین حج میں بہت زیادہ جوش نظر نہیں آ رہا ہے اسلئے افتتاح کی یہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس سے عوام با خبر ہوں اور عازمین حج فارم بھر سکیں۔
حج فیسلیشن سینٹر پر عازمین حج کو تمام قسم کی سہولیات مہیا کرائی جائے گی، وہ بھی بلکل مفت۔ فارم بھرانے کے علاوہ ان فیسلیشن سینٹر پر انہیں حج کے ارکان کی مکمل ٹریننگ بھی دی جائے گی اور عازمین حج کی تمام الجھنوں کو بھی سلجھایا جائے گا۔