منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سیلسیس جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.5 ڈگری سیلسیس رکارڈ کیا گیا۔
وہیں سردی سے کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کو معاشی بحران میں ڈال دیا
سردی سے معمول کی زندگی کافی متاثر ہوئی ہے، سردی کا سب سے زیادہ اثر غریب اور مزدور طبقے کے لوگوں پر پڑ رہا ہے،
سردی سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کئے جا رہے ہیں، اس کے لئے رین بسیرے اور الاؤ جلائے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کمبل بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں، لیکن عوام اس سے مکمل طور پر مطمئن نظر نہیں آ رہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ضلع میں ابھی تک کسی بھی شخص کی سردی کی وجہ سے ہلاک ہونے کی طلاع نہیں ہے۔
سردی کے مدنظر 8 ویں درجہ تک کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔