ان دونوں مواقع پر عیدگاہ کی رونق دیکھتے لائن ہوا کرتی ہیں لیکن اب یہ رونق واپس جلد واپس نہیں آئے گی کیونکہ اس بار عیدالفطر کی ہی طرح عید الضحٰی کی نماز بھی اب یہاں ادا نہیں ہوگی یہی وجہ ہے اس دفعہ عیدگاہ کی صاف صفائی کا کوئی کام اب تک نہیں کیا گیا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کے محلہ پیر بٹاون میں واقع عیدگاہ میں دونوں تہواروں کے موقع پر تقریباً 25 ہزار افراد نماز ادا کرتے تھے، اس کی وجہ سے یہاں ہفتوں پہلے سے تمام تیاریاں شروع ہو جاتی تھیں۔
عیدگاہ کی صاف صفائی کے علاوہ یہاں دیگر تیاریاں ہوتی تھیں لیکن اس دفعہ عیدگاہ میں کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے یہاں نہ تو صفائی ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی انتظام کیا جا رہا ہے۔
عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہ ہونے سے مسلم طبقہ میں مایوسی ہے، لیکن وہ کورونا وائرس جیسی بیماری کے سامنے بیبس ہیں۔
قابل غور ہے کہ کووڈ-19 کے پیش نظر انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے عمل کو مکمل کرانے کے لیے مساجد میں 5 افراد کو ہی جانے کی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے عیدگاہ کمیٹی نے عیدگاہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔