ETV Bharat / state

کانگریس کا دعوی، ہاتھرس سانحہ میں انصاف دلانے میں راہل اور پرینکا کا اہم کردار - کانگریس 24 دسمبر کو سنکلپ سوابھمان یاترا

اترپردیش کے سات اضلاع میں کانگریس 24 دسمبر کو 'سنکلپ سوابھمان یاترا' کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔ہاتھرس معاملے میں سی بی آئی رپورٹ آنے کے بعد کانگریس یہ یاترا نکالنے جارہی ہے۔

ہاتھرس سانحہ میں انصاف دلانے میں راہل اور پرینکا کا اہم کردار

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:29 PM IST

ہاتھرس معاملے میں سی بی آئی کی رپورٹ آنے کے بعد کانگریس کو اس معاملے میں حکومت کو گھیرنے کا موقع مل گیا ہے۔کانگریس اب اس معاملے کا سہرا لے کر ا س معاملے کو آگے بڑھانے اور سیاست کرنے کے لئے کمر بستہ ہو گئی ہے۔اس کے لئے کانگریس 24 دسمبر کو 'سنکلپ سوابھمان یاترا' کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔ جس میں کانگریس اس معاملے میں اپنے جدوجہد کو یاد دلانے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ ہاتھرس معاملے میں سی بی آئی نے مہلکہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی ہے، جبکہ حکومت اس بات سے انکار کرتی رہی تھی کہ مہلکہ کے ساتھ اس قسم کی کوئی بھی واردات ہوئی ہے۔ اب جب رپورٹ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے تو کانگریس کو حکومت کو گھیرنے کا موقع تو ملا ہی ہے. ساتھ ہی اس کے الزامات پر مہر لگنے سے اب وہ اس کا کریڈٹ لینے میں لگ گئی ہے۔کانگریس کی ایس سی ایس ٹی سیل زون وسط کی جانب سے زون کے 7 اضلاع میں کانگریس 'سنکلپ سوابھمان یاترا' نکالنے جا رہی ہے. یہ یاترا ایس سی ایس ٹی اکثریت والے علاقے سے شروع ہو کر بالمیکی طبقے کی بستی میں ختم ہو گی. یاترا میں ہاتھرس معاملے میں حکومت کی کارکردگی اور ان کے بیانات کو یاد دلایا جائے گا. ساتھ ہی کانگریس کارکنان کی جانب سے کئے گئے جدوجہد کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

کانگریس کا دعوی، ہاتھرس سانحہ میں انصاف دلانے میں راہل اور پرینکا کا اہم کردار

اسی سلسلے میں کانگریس ایس سی ایس ٹی سیل زون وسط کے ریاستی انچارج تنچ پنیا نے بتایا کہ سنکلپ سوابھمان یاترا نکالنے کا مقصد لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کرنا ہے کہ اس معاملے میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت نے کیسا رخ اختیار کیا تھا۔ریاستی حکومت نے متاثرہ لڑکی کے کردار پر سوال اٹھائے تھے اور متاثرہ خاندان پر کئی طرح کے الزامات عائد کیے تھے، جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ بی جے پی واضح طور پر ملزمین کو بچانے کے لیے کس حد تک گرسکتی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے کا پورا کریڈیٹ آئین اور عدالت کو دینا چاہتی ہے، لیکن ہم راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے جدوجہد سے انکار بھی نہیں کرسکتے۔

قابل غور 14 سمتبر کے روز متاثرہ کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا تھا جس کے بعد اسے اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے ایمس ریفر کر دیا گیا تھا جہاں 29 ستمبر کو اس کی موت ہوگئی۔اتر پردیش کی حکومت نے خاتون کی راتوں رات آخری رسومات انجام دیں، جس کی ملک بھر میں مذمت کی گئی تھی۔اسی سلسلے میں ہاتھرس متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لیے جاتے وقت راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ جو بدسلوکی کی خبریں آئی تھیں اس سے کانگریس کارکنان مشتعل بھی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.