ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بی ایس پی نے کارکنان اجلاس منعقد کیا

ریاستی صدر اورسابق رکن پارلیمان منقاد علی نے 2022 کے انتخابات کے پیش نظر کارکنان میں جوش بھرا اور عزم دلایا کہ وہ بہن جی کو پانچویں دفعہ وزیراعلیٰ بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

بی ایس پی نے کارکنان اجلاس منعقد کیا
بی ایس پی نے کارکنان اجلاس منعقد کیا
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:43 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے کسمبھا گاؤں میں جمعرات کےروز بہوجن سماج پارٹی کے بارہ بنکی اسمبلی نشست کے کارکنان کا اجلاس منعقدکیا گیا۔

بی ایس پی نے کارکنان اجلاس منعقد کیا

کارکنان اجلاس کو بی ایس پی کے سابق ریاستی صدر اور سابق رکن پارلیمان منقاد علی بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے کارکنان میں 2022 کے انتخابات کے پیش نظر جوش بھرا اور عزم دلایا کہ وہ بہن جی کو پانچویں دفعہ وزیراعلیٰ بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پرینکا گاندھی بارہ بنکی سے کریں گی پرتگیا یاترا کا آغاز

کسمبھا گاؤں کے کارکنان اجلاس میں تمام 222 سیکٹر کے رہنماوں نے شرکت کی۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی صدر اور ایودھیا، دیوی پاٹن اور بستی ڈیویزن کے خصوصی انچارج منقاد علی نے پارٹی کی تاریخ اور مقصد کے ساتھ انتخابات میں فتح کے نسخے بتائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کیڈر کیمپ پارٹی وقتا فوقتا منعقد کرتی رہتی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ بی ایس پی کو 2012 اور 2017 میں سازش کے تحت ہرایا گیا۔

انہیں شکست دینے کے لئے تمام پارٹیاں ایک ہو گئیں۔ وہ الگ الگ انتخابات تو لڑ رہی تھیں، لیکن اندر سے سب ایک تھے۔ انہوں کہا کہ وہ سرو سماج کے مسائل کو لیکر انتخابات میں اتریں گے۔ مایاوتی حکومت نے اپنے دور اقتدار سرو سماج کی ترقی کر کے دکھائی ہے۔ اس لئے آج بھی ان کے مخالفین یہ کہتے ہیں کہ "حکومت تو صرف بہن جی نے کی ہے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.