سوشلسٹ تحریک کی عظیم شخصیت ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی پر کریمنالوجسٹ ایسوسی ایشن کی جانب ہر برس کی طرح اس برس بھی خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں تقریباً 12 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔ کووڈ-19 کی وجہ سے اس کیمپ میں اس دفعہ کم لوگ ہی خون کا عطیہ کر سکے۔
لکھنؤ گریجویٹ اسمبلی نشست سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار رام سنگھ رانا نے خون کا عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔
قابل غور ہو کہ کریمنالوجسٹ ایسوسی ایشن گزشتہ دس برسوں سے ڈاکٹر لوہیا کی برسی پر خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد کراتی آرہی ہے۔
اس کیمپ میں ہر برس 30 سے زیادہ افراد اپنے خون کا عطیہ کرتے تھے، لیکن رواں برس کووڈ-19 کی وجہ سے کم لوگ ہی عطیہ کر پائے۔
تنظیم کے بانی دانش صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے اس دن کا انتخاب اسلئے کیا ہے کہ تاکہ نوجوان ڈاکٹر لوہیا کے نظریے اور فکر سے واقف ہو سکیں۔