کور کمیٹی کی صدارت بی جے پی کے ریاستی انچارج اور سابق مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے کی.
میٹنگ میں بی جے پی کارکنان کو پنچایتی انتخابات کی تیاریوں اور امیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ کے حصول سمیت دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا
تقریباً چار گھنٹوں تک چلی اس میٹنگ میں بی جے پی کارکنان کے درمیان پنچائیتی انتخابات سے قبل تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔ اسکے کے لئے تمام عہدیداروں نے اپنے اپنے مشوروں سے کارکنان کو آگاہ کیا ۔
اس میٹنگ میں ضلع کے تمام ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان بھی موجود رہے. میٹنگ کے بعد ریاستی بی جے پی کے انچارج رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ ان ہدف اتر پردیش کے گاؤں کو وزیر اعظم نریندر مودی خوابوں کا گاؤں بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے کی یہ کوشش ہے کہ پنچایتی انتخابات میں اچھے امیدورں کا انتخاب کیا جائے۔