ETV Bharat / state

Trucks seized In UP وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر 28 اوور لوڈ ٹرک سیز

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 11:31 AM IST

اترپردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے اوورلوڈ ٹرکوں پر کارروائی کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کارروائی میں بالو سے لدے 28 اوور لوڈ ٹرکوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بارہ بنکی: اترپردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ (آزادانہ چارج) دیا شنکر سنگھ نے بدھ کو اجودھیا لکھنؤ قومی شاہراہ پر ڈھابے پر کھڑے 28 اوولوڈ ٹرکوں پر ڈنڈا چلایا ہے۔ بالو لاد کر کھڑے 28 ٹرکوں کو سیز کر کے رام سنیہی گھاٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس کارروائی سے ہلچل مچ گئی۔ سنگھ آج صبح پڈروانہ میں ایک پروگرام میں شریک ہوکر لکھنؤ پہنچے تھے۔ ہائی وے سے گزرتے وقت رام سنیہی گھاٹ کے تحت کوٹوا سڑک کے نزدیک ڈھابہ پر بڑی تعداد میں مال بردار گاڑیوں کو کھڑا دیکھا جس میں بڑی تعداد میں ٹرکوں پر اوولوڈ بالو لدا تھا۔ گاڑیوں کی جانچ کے دوران 28 ٹرکوں میں اوور لوڈنگ کر کے ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی تھی جن کے خلاف کاروائی کے لیے سب۔ڈویژنل افسر آمد و رفت کو ہدایت دی گئی۔ سبھی گاڑیوں کو رام سنیہی گھاٹ کوتوالی میں کھڑا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر کی کاروائی کی خبر ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ موقعے پر سی او رام سنیہی گھاٹ اور ایس ڈی ایم کے ساتھ کانکنی، محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے چھان بین کی۔ کانکنی و محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کی جانب سے پولیس کو مشترکہ تحریر دی گئی ہے جس کی بنیاد پر پولیس نے اوور لوڈ ٹرکوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اوور لوڈ ٹرکوں کے خلاف کانکنی، اے آر ٹی او اور محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ مشترکہ طور سے کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تینوں محکموں کی مشترکہ کاروائی میں تقریباً 18 لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگانے، تین محکمہ کے ذریعہ سیز کئے گئے ٹرکوں پر کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Truck Loaded with Rice Seized سرکاری اناج کی کالا بازاری میں استعمال ہونے والا ٹرک ضبط، ڈرائیور فرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.