ETV Bharat / state

بنارسی پان اور جنگ آزادی کا تعلق - آزادی کی تحریک کو مضبوط

تحریک آزادی میں بنارسی پان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جب انگریزوں نے ان اخبارات پر پابندی عائد کر دی تھی جو انگریزوں کے خلاف ہوتے تھے، آزادی کی تحریک کو مضبوط کرتے تھے۔ایسے دور میں انگریزوں کی آنکھ میں دھول ڈال کر بنارسی پان نے تحریک آزادی کو دھار دار کیا تھا۔ ایسے دور میں پان میں اخبار کے ٹکڑے کو لپیٹ کر گھر گھر پہنچانے کا کام کیا جاتا تھا۔

بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق
بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 11:40 AM IST

بنارس کو خاص پہچان دینے میں بنارسی پان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بنارس کا ذکر ہو اور بنارسی پان کا ذکر نہ ہو یہ بنارسی تہذیب کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ تحریک آزادی میں بنارسی پان کا اہم کردار رہا ہے۔

بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق

دراصل تحریک آزادی میں بنارسی پان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جب انگریزوں نے ان اخبارات پر پابندی عائد کردی تھی، جو انگریزوں کے خلاف ہوتے تھے، آزادی کی تحریک کو مضبوط کرتے تھے۔ ایسے دور میں انگریزوں کی آنکھ میں دھول ڈال کر بنارسی پان نے تحریک آزادی کو دھار دار کیا تھا۔

دراصل ایسے دور میں پان میں اخبار کے ٹکڑے کو لپیٹ کر گھر گھر پہنچانے کا کام کیا جاتا تھا۔ بنارس کے چوک تھانہ سے متصل رامیشور پرساد چورسیا کی پان کی دکان ہے، جہاں پر آج بھی آزادی کے نقش موجود ہیں۔ یہ دکان نیتا جی کی دکان کے نام سے مشہور ہے۔

بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق
بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق

دکان پر بیٹھنے والے پون چورسیا بتاتے ہیں کہ ان کے دادا نے بتایا کہ انگریزوں نے جب بنارس میں رنبھیڑی اخبار پر پابندی عائد کر دی تھی تو اس وقت اخبار کے مالک نے ہمارے دادا کو گھر تک اخبار پہنچانے کی ذمہ داری دی۔ ہمارے دادا رامیشور پرساد چورسیا پان میں اخبار کے ٹکڑے کو لپیٹ کر گھر گھر پہنچانے کا کام کرتے تھے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انگریزوں کو شک ہو گیا اور بنارسی پان پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق
بنارسی پان اور آزادی کی لڑائی کا تعلق

دکان کے ٹھیک سامنے ایک پانی کی ٹنکی ہے، جو سنہ 1928 میں تعمیر ہوئی ہے۔ اسی ٹنکی میں انگریز اپنے گھوڑوں کو پانی پلاتے تھے، اس کے بعد وہ آگے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: مدرسہ کے استاد رکشہ چلانے پر مجبور

پون بتاتے ہیں کہ آزادی کے بعد سردار ولبھ بھائی پٹیل، اندرا گاندھی، جواہر لعل نہرو اور لال بہادر شاستری جیسے قدآور رہنماؤں نے دادا کی حوصلہ افزائی کی اور دکان پر آج بھی وہ تمام تصاویر لگی ہوئی ہیں، جس میں ان رہنماؤں نے حوصلہ افزائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.