کچی باغ علاقے کے رہنے والے پولیس متر جلال الدین نے بتایا کہ کرائم برانچ پولیس کے ذریعے جیت پورہ تھانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچی باغ میں رہنے والے اشفاق کے لڑکےکا لوکیشن مارچ کے اخری ایام کے دوران دہلی میں واقع نظام الدین علاقے میں ملی ہے اور اب وہ بنارس ہے۔
اس کے بعد آج پولیس نے پوری لسٹ کے ساتھ ان کے گھر کو قرنطینہ کیا ہے اور اس نوجوان کو اپنے گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ قرنطینہ کیے گئے کسی بھی شخص کو اگر کوئی ضرورت پڑتی ہے تو وہ علاقے کے پولیس متر کو آگاہ کریں تاکہ وہ انھیں ان کی ضرورت کے سامان مہیا کرسکیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بنارس میں تبلیغی جماعت کے دو افراد کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی، پولیس نے اس سے پہلے 30 لوگوں کی شناخت کہ تھی جس کے بعد مدنپورہ علاقے کو سیل کردیا گیا ہے