کورونا وائرس کی وجہ سے ایڈیشنل سی ایم او کی موت کے بعد 28 میڈیکل افسران نے نوڈل آفیسر پر ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اجتماعی استعفی سی ایم او، وی پی سنگھ کے حوالہ کردیا۔
![banaras medical officer threaten mass resignation](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8396229_ad.jpg)
بنارس کے مختلف کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز کے انچارجز نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔ عہدیداروں نے اسسٹنٹ نوڈل آفیسر اور ڈپٹی کلکٹر کی جانب سے ذہنی ہراسانی کی شکایت کی اور اس کے بعد ان تمام 28 افسران نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔
![banaras medical officer threaten mass resignation](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8396229_ac.jpg)
واضح رہے کہ 9 اگست کو ڈپٹی کلکٹر نے ایک خط لکھ کر سبھی میڈیکل انچارج آفیسرز کو آگاہ کیا تھا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران خدمات ناکافی ہیں۔ انہوں نے سبھی میڈیکل انچارجز پر ہدف کو پورا کرنے پر زور دیا تھا اور کسی بھی کوتاہی پر کاروائی کرنے کی بات کہی تھی۔
دوسری جانب میڈیکل افسران کا الزام ہے کہ ڈپٹی کلکٹر نے خط میں دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل سی ایم او کی موت کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سی ایم او کو ملازمت سے برخاست کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اسی لیے صدمہ کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔