ETV Bharat / state

بنارس: پانی ٹنکی کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم، ہڑتال کا انتباہ - پانی سپلائی کرنے والی ٹنکی

بنارس کے لوہتا علاقے میں پانی کی تین ٹنکی موجود ہے جسے آپریٹ کرنے کے لیے 9 ملازمین کو عارضی طور پر رکھا گیا تھا لیکن گذشتہ پانچ ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔

ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:25 PM IST

بنارس کے لوہتا علاقے کی آبادی کو پانی سپلائی کرنے والی ٹنکی کو آپریٹ کرنے کے لیے تعینات ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں ایسے میں تنخواہ نہ ملنا ان سبھی ملازموں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم

ان ملازمین کا کہنا ہے یوں ہی اگر کچھ مہینوں تک تنخواہ جاری نہیں ہوا تو وہ کام پر نہیں آئیں گے جس کے نتیجے میں علاقے کی پوری آبادی کو پانی سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

انصار احمد انصاری بتاتے ہیں کہ جب یہ علاقہ گرام پنچایت کے ماتحت تھا اور علاقے کے پردھان دیکھ بھال کرتے تھے تو تنخواہ ملنے میں کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوتا تھا لیکن گزشتہ برس سے جب یہ علاقہ مونسپل کارپوریشن کے ماتحت ہوا ہے اسی دور سے تمام ملازمین کی تنخواہ بند ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ لوگ گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل کام کر رہے ہیں لیکن تنخواہ سے محروم ہیں۔ مسلسل لاک ڈاون تھا جس کی وجہ سے معاشی تنگی کا شکار ہورہےہیں۔

شیر و انصاری بتاتے ہیں کہ تنخواہ کے سہارے بینک سے قرض لے لیا تھا اور اسی تنخواہ سے بینک کا قرض ادا کر رہا تھا لیکن گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں آئی ہے اب ڈر ہے کہ قرض کی وجہ سے ان کا گھر بھی اب چلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس کا لوہتا علاقہ نالے سے تالاب میں تبدیل، متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور

انہیں ملازمین میں سے ایک رنجیت کمار ایک پیر سے معذور ہیں ہیں۔ ملازمت کر کے گھر کا خرچ چلاتے تھے۔ ان کی بڑی والدہ بیمار رہتی ہیں لیکن گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھی فاقہ کشی کے دہانے پر آگئے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہ جاری نہیں ہوئی وہ کام پر نہیں آئیں گے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.