ETV Bharat / state

UP civic polls 2023 بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 4:53 PM IST

بی ایس پی کی قومی صدر مایاوتی نے اتوار کو پارٹی دفتر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس بار بی ایس پی بلدیاتی انتخابات پوری طاقت کے ساتھ لڑنے کی تیاری کر رہی ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی
بی ایس پی سربراہ مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اتوار کو سینئر عہدیداروں اور ریاست کے تمام ضلعی سربراہوں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کی۔ اس دوران مایاوتی نے بلدیاتی انتخابات کے تعلق سے عہدیداروں کو گرو منتر دیا۔ اس کے علاوہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کے پریاگ راج سے میئر کے عہدے کے ٹکٹ پر مایاوتی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ شائستہ جنوری 2023 میں ہی بی ایس پی میں شامل ہوئی ہیں۔ اس کے بعد شائستہ کو پریاگ راج کے میئر امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا۔ لیکن اس کے بعد راجو پال قتل کیس کے گواہ امیش پال کا پریاگ راج میں قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں شائستہ پر انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا تھا کہ اتوار کی میٹنگ میں مایاوتی شائستہ کے ٹکٹ پر کوئی حتمی فیصلہ لے سکتی ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔

میٹنگ میں مایاوتی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ شہری انتخابات پر پوری توجہ مرکوز کریں۔ بلدیاتی انتخابات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ عوام کے درمیان جاکر بی ایس پی کی پالیسیوں اور منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں، تاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوام بی ایس پی کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں اور امیدوار جیت سکیں۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بی ایس پی سپریمو کی میٹنگ میں ضلعی سربراہوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کی گئی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ بی ایس پی کے حق میں آئے گا: بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر وشوناتھ پال نے کہا کہ اکھلیش یادو اب بابا صاحب کا مجسمہ لگوا رہے ہیں، لیکن انہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ وہ دکھاوا کر رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی ایک ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پسماندہ مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن مسلمان ہوشیار ہیں اور بہن جی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج بہوجن سماج پارٹی کے حق میں آئیں گے۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی: عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ہدایت دی ہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش 14 اپریل کو ہے۔ اس بار ان کی یوم پیدائش چار منڈلوں کو چھوڑ کر بلدیہ کی سطح پر شایان شان طریقے سے منائی جائے۔ مختلف قسم کے پروگرامز منعقد کیے جائیں، تاکہ عوام سے براہ راست رابطہ ہو سکے۔ مایاوتی نے صاف کہہ دیا ہے کہ امیدواروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے۔ ایسے امیدوار میدان میں اتاریں جو جیت سکیں۔

مزید پڑھیں: Mayawati criticizes BJP Government: علی گڑھ: مایاوتی نے ایس پی اور بی جے پی کے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.