ریاست اتر پردیش کے امروہہ میں بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ چار سالوں میں کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا گیا۔ ریاست میں ترقی کا ایک بھی کام نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اتر پردیش میں کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ بجلی، پانی اور سڑکوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے ساتھ ہی کسانوں کو ایک سال سے گننے کا پیسہ نہیں ملا ہے۔
مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دانش علی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مودی حکومت کے 'اچھے دن' کے وعدے پر انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا کوئی فائدہ نہیں، جس کی حکومت میں کسان مہینوں سے سڑکوں پر پڑا ہو۔
انہوں نے کہا کہ شدید سردی اور بارش میں کسان اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور حکومت کو کوئی فکر نہیں، ایسی صورتحال میں ملک میں جمہوریت جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت اپنا سارا بجٹ اشتہارات پر خرچ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاندھی امن انعام 2019 اور 2020 کے لیے ناموں کا اعلان
واضح رہے کہ اس موقع پر نوجوانوں نے مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا۔