ملازمین کی شکایت ہے کہ ہماری تنخواہ محکمہ کی جانب سے ہمیشہ تاخیر سے دی جاتی ہے جس کے سبب ہماری گھر کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بھی تنخواہ دوسرے محکمہ کی طرح وقت پر ادا کی جائے۔
وہیں دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کے علاقائی مینیجر محمد عرفان نے بتایا کہ ملازمین کی صرف دسمبر اور جنوری کی تنخواہ باقی ہے اور امید ہے کہ دسمبر کی تنخواہ آج ہی اکاونٹ میں آجائے اور جنوری کی تنخواہ بھی اسی مہینے آنے کی پوری امید ہے۔
مظاہرہ کی وجہ سے کافی وقت مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بسوں کی آمد ورفت پر بھی زبردست اثر پڑا۔