ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج - ضلع بہرائچ

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 149 روپے کے اضافے کے خلاف حزب اختلاف پارٹیوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا ہے جس میں آج سماجوادی پارٹی کے تمام کارکنوں نے ضلع بہرائچ میں احتجاج کیا۔

مہنگائی کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 4:32 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:40 AM IST

سماجوادی کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ 'حکومت لوگوں کے لیے عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیاں چلا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس عوام کو مہنگائی کے سبب قرض کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گھریلو گیس سلینڈر ؤ کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کا کام ہورہا ہے پہلے ہی سلینڈر کے داموں میں کئی بار اضافہ کر چکی ہے۔

اس حکومت نے پھر 149 روپے بڑھا کر بنا سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت 900 سے زیادہ کر دی ہے جس کی وجہ سے متوسط ​​طبقے اور غریب طبقے کے لوگوں کو سلینڈر لینے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہنگائی کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

اس تعلق سے سابق رکن اسمبلی کے کے اوجھا کا کہنا ہے کہ حکومت کے کرنی اور کتھنی میں بہت فرق ہے۔ حکومت گھروں میں استعمال ہونے والی روزمرہ کی چیزوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور عوام کی توجہ ہٹانے کرنے کے لیے بھارت-پاکستان کرنا شروع کردیتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.