ETV Bharat / state

بہرائچ : تاجر کے بیٹے کی موت - بہرائچ جرائم خبریں

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بجلی کے سازوسامان فروخت کرنے والے تاجر کے بیٹے کی موت کی وجہ سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔

بہرائچ : تاجر کے بیٹے کی موت
بہرائچ : تاجر کے بیٹے کی موت
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 11:42 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:52 AM IST

اطلاع کے مطابق تاجر سنتوش کمار کا بیٹا سونو 11 بجے کالج کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی جب سونو گھر واپس نہیں آیا تو گھرکے افراد نے اس کی تلاش شروع کردی۔

رات کو تقریباً آٹھ بجے سونو نے اپنے والد کے دکان کے ایک ملازم کے موبائل پر فون کر کے بتایا کہ وہ اپنے ہمراہ اتکرش تیواری کے ساتھ حضورپور آیا ہے اور بقیہ رقم وصول کرکے گھر واپس آجائے گا ۔

بہرائچ : تاجر کے بیٹے کی موت

لیکن رات دو بجے تک جب وہ نہیں آیا تو والدین نے اتکرش سے فون پر رابطہ کیا تو اتکرش نے بتایا کہ سونو اسکے ساتھ نہیں تھا۔صبح پولیس کو جب لاش برآمد ہوئی تو پہچان کے لئے کنبہ کے افراد کو بلایا گیا جہاں اسکی پہچان سونو کے طور پر ہوئی۔

پولیس کے مطابق سونو کی لاش تھانہ حضورپور کے علاقے سے برآمد ہوئی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا قتل ہوا ہے اور اتکرش تیواری پر شک ظاہر کیا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نوجوان کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو پائے گا کہ نوجوان کی موت کیسے ہوئی۔ وہیں تاجر کے بیٹے کی ہلاکت میں پولیس کی جانب سے لاپرواہی برتنے پر بھی لوگوں میں کافی ناراضگی پائی گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.