ETV Bharat / state

بدایوں: معاشی بحران کے دور میں اے ٹی ایم سروس بند - urdu khabar

ہمارا ملک بھارت مسلسل معاشی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور پھر جی ڈی پی کے گرنے کے بعد سے ملک کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں اب ہمیں اکثر و بیشتر شہروں میں مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم بند نظر آتے ہیں۔

بدایوں: معاشی بحران کے دور میں اے ٹی ایم سروس بند

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 2:24 PM IST

Updated : Jan 12, 2021, 7:16 PM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں بھی معاشی دشواریوں کے نتائج سامنے نظر آنے لگے ہیں۔ اس سلسلے میں یہاں عوام کو جہاں ایک جانب مہنگائی کا سامنا ہے وہیں دوسری جانب بینکوں کا نظام بھی درہم برہم نظر آتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بدایوں شہر کے چند اہم علاقوں میں سے ایک اندرا چوک پر موجود آئی سی آئی سی آئی بینک اور اس کا اے ٹی ایم اکثر خراب دیکھا جاتا رہا ہے۔ یہاں اے ٹی ایم پر بہت سے لوگوں کی لائن تو لگتی ہے لیکن رقم کی نکاسی ناممکن عمل ہے۔

بینک انتظامیہ سے شکایت کے بعد بینک کا یہ دعویٰ ہے کہ ہم اسے جلد از جلد صحیح کر لیں گے لیکن نہ جانے کیوں بار بار شکایت اور صحیح کیے جانے کے بعد بھی یہ اے ٹی ایم خراب رہتے ہیں جس سے علاقے میں موجود عوام کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بدایوں کے ضلع ہیڈکوارٹر سے لے کر مختلف علاقوں میں بینکوں کے اے ٹی ایم میں اکثر 'آؤٹ آف سروس' لکھا نظر آتا ہے۔ ان کو کبھی صحیح تو کبھی خراب دیکھا جا سکتا ہے لیکن ان کا مکمل طور پر مسلسل صحیح سے چلنا ناممکن ہو گیا ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2021, 7:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.