اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بابری مسجد انہدام معاملہ پر سلسلہ وار طریقے سے آج بھی سماعت ہوئی ۔ اس معاملے پر 4 جون کو متھورا کے رہائشی وجے بہادر کا بیان درج کیا گیا تھا، تو وہیں 5 جون کو گاندھی یادو جو اس معاملے میں ایک ملزم ہے اس کا بھی بیان درج کیا گیا تھا۔ 6 جون کو کانپور کے رہائشی پرکاش شرما کا بیان درج کیا گیا تھا۔
وہیں ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی کا آج بیان درج کیا جانا ہے۔
واضح رہے کہ اس پورے واقعہ میں کل 49 ملزمین تھے، جن میں سے 17 افراد کی موت ہوچکی ہے، ابھی کل 32 افراد باقی ہیں جن کا باری باری سے بیان درج ہونا۔
وہیں ایک دن میں صرف ایک ہی شخص عدالت کے احاطے میں سماجی دوری کی پیروی کرتے ہوئے بیان درج کرا سکتا ہے۔
ایک سے زیادہ افراد عدالت کے احاطے کے اندر نہیں آسکتے، ایک ایک کرکے وہ اپنا بیان درج کرائیں گے۔
بابری مسجد انہدام معاملے میں ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اوما بھارتی و کئی لوگوں کے بیانات درج ہونا باقی ہے۔ جن کی ایک ایک کر کے باری آنے پر تمام لوگ اپنا بیان درج کرائیں گے۔