ETV Bharat / state

بابری مسجد انہدامی کیس: 30 ستمبر کو فیصلہ سنائے گی عدالت - babri case verdict on 30 september

بابری مسجد انہدامی کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور 30 ستمبر کو فیصلہ سنائے گی۔

babri masjid
babri masjid
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 3:21 PM IST

Updated : Sep 16, 2020, 3:28 PM IST

بابری مسجد انہدامی کیس میں لال کرشن اڈوانی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی اور دیگر کئی بی جے پی رہنما ملزم ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو منہدم کر دیا گیا تھا، اس میں بی جے پی اور وی ایچ پی کے کئی رہنما شامل تھے۔ ان سبھی پر سی بی آئی کی اسپیشل عدالت میں مقدمہ چلا تھا جس کا فیصلہ 30 ستمبر 2020 کو سی بی آئی جج سریندر یادو سنائیں گے۔

سی بی آئی کی خصوصی عدالت بابری مسجد منہدم کے 27 سال بعد فیصلہ سنائے گی۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں 49 لوگوں کو نامزد کیا تھا جن میں سے 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

اب سی بی آئی کورٹ 32 لوگوں پر فیصلہ سنائے گی۔ ان میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، اتر پتدیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی، وی ایچ پی رہنما مرلی منوہر جوشی، سادھوی رتمبھرا، ونئے کٹیار اور دیگر کئی بی جے پی کے لیڈران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سی بی آئی کورٹ میں لال کرشن اڈوانی سمیت کئی ملزمین نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے اُس وقت کی کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ہمیں جان بوجھ کر اس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 16, 2020, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.