ETV Bharat / state

'ہندو اور مسلمان مل کر کورونا وائرس سے لڑیں گے' - babri masjid action committee member abu albarkat on polarization

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے نفرت کی سیاست کرنے والوں پر زبردست تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت مل کر کورونا وائرس وبا سے لڑنے کا وقت ہے نہ کی نفرت کی سیاست کرنے کا۔

ہندو اور مسلمان مل کر کورونا وائرس سے لڑیں گے

author img

By

Published : May 27, 2021, 4:43 PM IST

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کورونا وائرس کا قہر شباب پر ہے۔ ایسی صورت میں ملک کے اندر نفرت کی سیاست کرنا کسی بھی طرح سے بہتر نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ چاہے جتنی نفرت بھری سیاست کریں لیکن ہم جس طرح سے آزادی کے وقت ہندو اور مسلمانوں نے مل کر آزادی کی لڑائی لڑی تھی، اسی طرح سے ہندو اور مسلمان مل کر کورونا وائرس وبا سے بھی لڑیں گے۔ فرقہ پرست لوگوں کی نفرت کی سیاست کو جگہ نہیں دیں گے۔

ہندو اور مسلمان مل کر کورونا وائرس سے لڑیں گے
بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی اب ضعیف العمر ہیں کبھی بہت سر گرم اور متحرک سیاست کا حصہ ہوا کرتے تھے۔ لیکن ضعیف العمر ہونے کے باوجود آج بھی ہندوستان کی موجودہ سیاست کو دیکھ کر ان کا دل رونے لگتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس وبا میں مبتلا ہے، ہندوستان میں یہ وباء شباب پر ہے۔ جہاں لاشوں کو اٹھانے، دفنانے انکی آخری رسومات کے لئے مکممل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لاشیں ندیوں میں بہہ رہی ہیں، ایسی صورت میں بھی ہندوستان میں نفرت کی سیاست کرنے والے لوگ باز نہیں آرہے ہیں۔ وہ نفرت کی سیاست کو آگے بڑھانے کے لئے کبھی ماب لنچنگ کرتے ہیں تو کبھی نفرت پھیلانے والے بیان جاری کرتے ہی۔

ان کا کہنا ہے کہ کبھی سیاست کو گرم کرنے کے لیے لئے کورٹ کا فیصلہ آنے کا انتظار بھی نہیں کرتے اور دن کے اجالے میں مسجد کو شہید کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے آزادی کے وقت ہندو اور مسلمانوں نے مل کر آزادی کی لڑائی میں جیت حاصل کی تھی اسی طرح سے ہندو اور مسلمان مل کر اس کورونا وائرس وبا سے بھی مل کر لڑیں گے۔

سید ابوالبرکات نظمی 90 سال کی عمر کو پار کر چکے ہیں لیکن ان کا حوصلہ اور عزم آج بھی بہت بلند ہے، وہ آج بھی نوجوانوں کا عزم اور حوصلہ بڑھانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ہندوستان میں بڑھ رہی نفرتوں کو دور کرنے کے لئے وہ آج بھی تمام عزائم کرتے رہتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.