ETV Bharat / state

بدایوں: حضرت بابا گونگے شاہ کا تاریخی 'دھونا' - بدایوں میں حضرت بابا گونگے شاہ کا مزار

حضرت بابا گونگے شاہ کے مزار پر سال میں دو بار عرس اور فاتح کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہاں موجود 'دھونا' تمام ضلع میں بہت مشہور ہے۔

بدایوں: حضرت بابا گونگے شاہ کا تاریخی 'دھونا'

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے گاؤں رمضان پور میں واقع بابا گونگے شاہ کے مزار کے قریب ایک مقام پر آگ مسلسل جلتی رہتی ہے، کہاجاتا ہے کہ یہ جلتی ہوئی آگ تقریبا 300 برس پرانی ہے۔ جسے 'دھونا' کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ دھونا تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

بابا گونگے شاہ کے مزار پر سال میں دو مرتبہ عرس اور فاتح کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہاں موجو 'دھونا' تمام ضلع میں بہت مشہور ہے۔

بدایوں: حضرت بابا گونگے شاہ کا تاریخی 'دھونا'

اختر علی خان نامی مقامی فرد کا کہنا ہے کہ یہ 'دھونا' 300 سو برس سے یوں ہی جل رہا ہے، ایک بار ایسا ہوا کہ جب دھونے کی آگ بند ہوگئی تو تمام علاقے کے لوگ جمع ہوئے اور تشویش میں تھے کہ اب کیا کیا جائے، کچھ لوگوں نے ضلع سہارنپور سے آگ لانے کا مشورہ دیا لیکن پھر کچھ دیر کے بعد خود کار طور پر دھونے کی آگ جل اٹھی۔

اختر علی کا مزید کہنا تھا کہ اس 'دھونا' کی آگ سے بہت سے انسانوں اور مویشیوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں سے راحت ملتی ہے۔

بابا گونگے شاہ کے مزار کے قریب سینکڑوں برسوں سے مسلسل طور پر چل رہے 'دھونا' کے حوالے سے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے اہمیت اور ایک خاص مقام رکھتا ہے اور تمام افراد بابا گونگے شاہ کے تین سو سال پرانے واقع تاریخی اور مسلسل جل رہے 'دھونا' سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کابینہ میں شاہنواز حسین اور زماں خان کو بڑی ذمہ داری

واضح رہے کہ ضلع بدایوں میں ایسے بہت سارے بزرگان دین کے مزارات موجود ہیں، جہاں لوگ مسلسل حاضری دیتے ہیں اور اللہ سے ان بزرگان دین کے صدقہ طفیل دعاگو ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.