ETV Bharat / state

علی گڑھ: اردو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کا استقبالیہ جلسہ

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں آذرہ اکیڈمک سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا استقبالیہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس کے جنرل سکریٹری کونسلر مشرف حسین نے سبھی عہدیداراوں کو شال اوڈھا کر استقبال کیا۔

علی گڑھ:اردو جنرلسٹ ایسوسی ایشن کا استقبالیہ جلسہ منعقد

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 10:02 PM IST

استقبالیہ جلسہ علی گڑھ شہر کے شاہ جمال میں مشرف حسین کی رہائش پر منعقد ہوا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے معروف استاد پروفیسر مولابخش اسیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں انگریزی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے مقامی زبانوں کو نقصان ہوا ہے، جبکہ دیگر ممالک نے اپنی مادری زبان کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا ہے جیسے فرانسیسی، چائنیز اور جاپانی یہ ایسی زبانیں ہیں جنہوں نے خود پر انگریزی کو غالب نہیں آنے دیا۔

علی گڑھ:اردو جنرلسٹ ایسوسی ایشن کا استقبالیہ جلسہ منعقد
علی گڑھ:اردو جنرلسٹ ایسوسی ایشن کا استقبالیہ جلسہ منعقد
علی گڑھ:اردو جنرلسٹ ایسوسی ایشن کا استقبالیہ جلسہ منعقد
علی گڑھ: اردو جنرلسٹ ایسوسی ایشن کا استقبالیہ جلسہ منعقد
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت زبانوں کا ملک ہے جہاں مختلف علاقوں میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اس میں اردو نے رابطہ کا کام کیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں اردو بولی جاتی ہے اور ثقافتی شناخت ہے، بھارت کو بنانے میں اردو نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ صحافت اردو کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اردو نثر و زبان کا فروغ صحافت کے ذریعے ہوا ہے لیکن آہستہ آہستہ وہ گراف کم ہوتا جا رہا ہے۔ آج اردو صحافت پہلے جیسی نہیں رہی ہے پہلے بہت کم تنخواہوں پر صحافی کام کرتے تھے آج اردو صحافت کے میدان میں بڑے بڑے کاروباری اتر رہے ہیں اور اس اعتبار سے بڑی تنخواہیں بھی دی جارہی ہیں لیکن پھر بھی اردو کی ریڈر شپ مسلسل کم ہو رہی ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔آذرا اکیڈمی سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری مونسپل کونسلر مشرف حسین محضر نے سبھی مہمانوں کو استقبال کرتے ہوئے اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں گل پوشی کرتے ہوئے شال اڈھا کر تہنیتی نشان سے سرفراز کیا۔

اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو تہنیتی نشان پیش کیا ان میں محمد احمد شیون (صدر) حاجی اے سمیع (نائب صدر) سہیل احمد (سیکرٹری) محمد کامران (سیکرٹری) ضیاء الرحمن، ڈاکٹر ایما خان، ضیاء الرحمان شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.