ETV Bharat / state

Shibli National Student President Arrested: شبلی نشنل کالج طلبہ یونین کے صدرعبدرالرحمٰن گرفتار - نپور شرما کے خلاف احتجاج

ایک ٹی وی چینل کے لائیو شو میں بی جے پی کی قومی ترجمان نوپر شرما کی جانب سے کیے گئے حضورﷺ پر نازیبا تبصرہ کے خلاف شبلی نیشنل کالج طلبہ یونین کے صدرعبد الرحمٰن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کیا۔ اس موقع پرعبدالرحمان نے اشتعال انگیز تقریر بھی کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ Shibli National Student President Arrested

شبلی نشنل کالج  طلبہ یونین کے صدر گرفتار
شبلی نشنل کالج طلبہ یونین کے صدر گرفتار
author img

By

Published : May 30, 2022, 8:33 PM IST

اعظم گڑھ: گزشتہ دنوں بی جے پی کی قومی ترجمان نُپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے لائیو شو میں حضورﷺ پر نازیبا تبصرہ کیا تھا، جس کے بعد مسلمانوں میں کافی غم و غصّہ تھا اور مسلسل نوپر شرما کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا مگر ابھی تک نوپر شرما پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ Shibli National Student President Arrested

راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی
اسی ضمن میں ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں اہانت رسول کے خلاف شبلی نیشنل کالج طلبہ یونین کے صدر عبد الرحمٰن نے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ بروز سنیچر شام 4 بجے شبلی کاج کے صدر دروازہ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ نبیﷺ کے شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی اور محمدﷺ کی بات آنے پر میں 80 کروڑ لوگوں کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھوں گا۔
عبدالرحمٰن کے اسی بیان کا ویڈیو کسی نے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردیا، اس معاملے میں ایس پی سیٹی شیلیندر لال کا کہنا ہے کہ پولیس نے عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا ہے اس کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وہیں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دوہرا رویہ افسوسناک ہے کیونکہ بی جے پی کی قومی ترجمان نوپر شرما نیشنل نیوز چینل پر بیٹھ کر حضورﷺ پر نازیبا تبصرہ کرتی ہے جس سے لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہیں مگر ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی تک نہیں ہوتی ہے وہیں دوسری طرف جب ایک نوجوان جوش میں آکر اہانت رسول کے خلاف احتجاج کرتا ہے اور اس کے ذریعے سے کچھہ غیر قانونی بیان دیا جاتا ہے تو اس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP's Nupur Sharma Booked Over Remark on Prophet Muhammad: بی جے پی ترجمان نُپور شرما کے خلاف مقدمہ درج

Demands Stern Action Against Nupur Sharma: علما کے وفد نے کمشنرحیدرآباد سے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

طلحہ نے مزید کہا کہ ملک کا قانون سبھی کے لیے یکساں ہے۔ اگر اس نوجوان کو اس کے بیان کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے تو نوپر شرما پر ان کے نازیبا تبصرہ کی وجہ سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ورنہ یہ ملک کے جمہوری نظام کو کمزور کرنے والی بات ہے اور قانونی نظام پر لوگوں کے بھروسے کو کمزور کرنے والی بات ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.