ETV Bharat / state

اعظم خان کی بیٹے عبداللہ اعظم خان کے ساتھ آج رامپور کی عدالت میں پیشی - عدالت دو مقدمات میں فیصلہ دے گی

Azam Khan case Hearing اعظم خان کے اہل خانہ آج رام پور کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ آج عدالت دو مقدمات میں فیصلہ دے سکتی ہے۔

Azam Khan will appear in Rampur court today along with his son Abdullah Azam Khan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 11:47 AM IST

رام پور: پڑوسی پر جان لیوا حملے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر محمد اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم خان پر عدالت آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے آج اعظم خان اور عبداللہ اعظم خان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ آج دونوں لوگ مختلف جیلوں سے رام پور کے ایم پی ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ اعظم خان سیتا پور جیل میں ہیں جبکہ ان کا بیٹا عبداللہ اعظم خان ہردوئی جیل میں بند ہے۔ اعظم خان، ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزین فاطمہ اور عبداللہ اعظم خان کو عبداللہ اعظم خان کے دو مختلف برتھ سرٹیفکیٹس کے معاملے میں عدالت کی جانب سے 7 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سزا کاٹ رہے ہیں۔

عدالت آج اعظم خان سے متعلق دو مقدمات پر فیصلہ سنائے گی۔ اعظم خان نے اپنے پڑوسی پر جان لیوا حملے کے پہلے مقدمے اور دوسرے مقدمے کے حوالے سے عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس میں اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو دو برتھ سرٹیفکیٹس کے معاملے میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے دونوں فریقین کو سنتے ہوئے آج اپنا فیصلہ سنائیں گی۔

دراصل جیل روڈ ٹانک نمبر 5 کے رہنے والے محمد احمد خان نے 18 اگست 2019 کو تھانہ گنج میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس نے الزام لگایا کہ ایس پی لیڈر اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان، ان کے بھائی شریف احمد اور ان کے بھتیجے بلال احمد نے اسے قتل کرنے کی کوشش کی، حملہ کیا اور بھتہ بھی مانگا۔ اس معاملے میں پولیس نے معاملے کی جانچ کی اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ پڑوسی پر جان لیوا حملہ کرنے کے معاملے میں چار افراد ملزم ہیں۔ آج عدالت اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان، اعظم خان کے بڑے بھائی شریف احمد خان اور ان کے بھتیجے بلال اس طرح چار لوگوں پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم خان اور ان کا بیٹا دوسری جیل منتقل، کہا ہمارا بھی انکاؤنٹر ہو سکتا ہے

اس کے علاوہ اعظم خان، ان کی اہلیہ ڈاکٹر تزین فاطمہ اور عبداللہ اعظم خان دو مختلف برتھ سرٹیفکیٹس کے معاملے میں ملزم ہیں۔ تینوں اس معاملے میں مختلف جیلوں میں 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اعظم خان سیتا پور جیل میں، اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزین فاطمہ رام پور جیل میں اور عبداللہ اعظم خان ہردوئی جیل میں بند ہیں۔ اعظم خان نے اس سزا کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.