ETV Bharat / state

اعظم خان سیتاپور جیل منتقل، اکھلیش آج کبنہ سے ملاقات کریں گے - سماج وادی پارٹی

سیتاپور جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان اعظم خان ان کے بیٹے عبداللہ کو جیل کے اندر خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کو خاتون بیرک میں رکھا جائےگا۔

Azam Khan, wife, son shifted to UP's Sitapur jail
اعظم کنبہ سیتاپور جیل منتقل، اکھلیش آج ملاقات کریں گے
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 3:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:19 PM IST

اتر پردیش کے رامپور کے ضلع جیل میں قید سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان، اہلیہ تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر جمعرات کی صبح سیتا پور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اعظم خان کے کنبے سے آج ملاقات کرسکتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما نے بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ گذشتہ روز رامپور کے ایک مقامی عدالت میں خودسپردگی کی تھی۔ جہاں سے عدالت نے انہیں 02 مارچ تک عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا تھا۔لیکن رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اعظم خان کے حراست میں ہونے کی وجہ سے نظم ونسق پر تحفظات کا اظہار کئے جانے کے بعد آج انہیں سیتاپور جیل منتقل کردیا گیا۔

وہیں دوسری جانب ایس پی سربراہ نے آج رامپور جانے کے لئے پرائیویٹ ائیر کرافٹ بک کرلیا تھا۔ پہلے وہ بریلی جاتے اور پھر وہاں سے بذریعہ کار رامپور پہنچتے لیکن اب انہوں نے رامپور اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے اور اب سیتا پور جا کر پارٹی لیڈر سے ملاقات کریں گے۔

سیتاپور جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشرا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان اعظم خان ان کے بیٹے عبداللہ کو جیل کے اندر خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ کو خاتون بیرک میں رکھا جائےگا۔

اس سے قبل پیر کو رامپور اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج دھیریندر کمار نے اعظم کنبے کی ضمانت کی عرضی خارج کرتے ہوئے غیر ضمانتی وارنٹ کے ساتھ ان کی ملکیت ضبط کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

تینوں نے بدھ کو عدالت کے سامنے خودسپردگی کی جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ جج کے فیصلے پر کوئی سوال اٹھائے بغیر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے مبینہ طور سے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت بدلے کی سیاست کے تحت کام کررہی ہے۔

بی جے پی رہنما آکاش سیکسینا نےضلع رامپور کے گنگ پولیس اسٹیشن میں 03 جنوری 2019 کو فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کا ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پولیس نے اپریل 2019 میں عدالت میں چارج شیٹ فائل کی تھی۔چارج شیٹ کے مطابق اعظم کے بیٹے عبداللہ کے پاس دو پاسپورٹ، دو پین کارڈ کے ساتھ دو پیدائش سرٹیفکیٹ ہیں۔

پہلا پیدائش سرٹیفکیٹ جو کہ رام پور نگر پالیکا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اس پر عبداللہ کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1993 ہے جبکہ دوسرے سرٹیفکیٹ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور اس میں ان کی تاریخ پیدائش 30 ستمبر 1990 ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں عبداللہ کے ساتھ ساتھ اعظم اور بیوی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ دونوں نے دوسرے سرٹیفکیٹ کے لئے تصدیق نامہ داخل کیا تھا۔

اعظم خان رامپور پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ہیں جبکہ ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ رامپور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہیں بیٹے عبداللہ اعظم سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں سوار اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے گذشتہ دسمبر میں بی جے پی امیدوار کاظم علی خان کی جانب سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عبداللہ کی رکنیت کو منسوخ کردیا تھا۔کاظم خان نے اپنی عرضی میں الزام عائد کیا تھا کہ سال 2017 میں پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت 25 سال سے کم تھی۔ عبداللہ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا سپریم کورٹ معاملے کی 25 مارچ کو سماعت کرے گا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.