ETV Bharat / state

azam khan: صدر جمہوریہ کو خون سے خط لکھ کر اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ

author img

By

Published : May 28, 2021, 9:37 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور سے رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں azam khan کی رہائی کا مطالبہ اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔ رامپور سماجوادی پارٹی کی ایک خاتون کارکن اور دلت سماج سے تعلق رکھنے والی نیہا راج نے اپنے خون سے صدر جمہوریہ ہند کو خط لکھ کر اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

azam khan release demand: sp leader neha raj wrote letter with blood to president
صدر جمہوریہ کو خون سے خط لکھ کر اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ

محمد اعظم خاں azam khan ایک سال سے زائد عرصہ سے سیتاپور جیل میں قید ہیں۔ ان دنوں ان کی حالت غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے ان کا علاج لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں چل رہا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

محمد اعظم خاں azam khan کے حامیوں کے ذریعہ اپنے اپنے طور پر احتجاج کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ وکی راج ایڈوکیٹ کی اہلیہ نیہا راج نے صدر جمہوریہ ہند کو اپنے خون سے خط لکھ کر اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ محمد اعظم خاں بے قصور ہیں اور ان کو سیاسی رنجش کے تحت پھنسایا گیا ہے۔

neha raj
نیہا راج

نیہا راج نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرپرستی میں انتہائی سنگین جرائم کے ملزمین آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ایک ایماندار اور خیر خواہ لیڈر کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: مدرسہ بورڈ نے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا

نیہا راج نے مزید کہا کہ محمد اعظم خاںazam khan نے سماجی اصلاحات اور تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اترپردیش بالخصوص رامپور کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان پر تعصب کی بنیاد پر کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں جیسے لیڈر ہزاروں سال میں پیدا ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.