ETV Bharat / state

اعظم خان کی مشکلوں میں دن بدن اضافہ - سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے زمین مافیا قرار دینے کے بعد اعظم خان کو ایک پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اعظم خاں
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 3:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں حکام سے مدرسہ عالیہ و دارالعوام کی لیز کو خارج کرنے کی سفارش کی ہے۔

سماجوادی حکومت میں اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ کو یہ دونوں عمارتیں 90 سال کی لیز پر دی گئی تھیں۔

وہیں دارالعوام کے نام سے قائم عمارت میں آج سماجوادی پارٹی کا مقامی دفتر قائم ہے یہاں کبھی مرتضیٰ اسکول ہوا کرتا تھا لیکن جب یہ اسکول دوسرے مقام پر منتقل ہو گیا تو یہ عمارت بالکل خالی ہوگئی، جس کو اس وقت کی سماجوادی حکومت کے ریاستی وزیر اعظم خان نے اپنے جوہر ٹرسٹ کے لیے 90 سال کی لیز پر لے لیا تھا۔

ضلع انتظامیہ نے ان دونوں عمارتوں کی تحقیق کرنے کے بعد اپنی رپورٹ حکام کو ارسال کی، ساتھ ہی اس بات کی سفارش بھی کی کہ اس لیز کو خارج کیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.