کورونا وائرس سے متاثر سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی طبیعت دوبارہ تشویش ناک ہو گئی، جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و پارلیمان رکن اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت دوبارہ تشویشناک ہو گئی۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ "سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں پوسٹ فائبروسز، کیویٹی اور سینے میں انفیکشن پایا گیا ہے۔
انہیں 3-4 لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اعظم خان کی طبیعت ابھی بھی تشویش ناک ہے لیکن ڈاکٹر کے کنٹرول میں ہے۔ میدانتا ہسپتال لکھنؤ کی کریٹیکل کئیر ٹیم کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔"