مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے مدارس کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے دورے پر نکلے یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید UP Madarsa Board Chairman Iftekhar Ahmed Javed آج میرٹھ پہنچے۔
میرٹھ کے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد نے اعظم خان پر UP Madarsa Board Chairman on Azam khan نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان Azam Khan نے مختلف مدارس پر قبضہ کر رکھا ہے۔
افتخار احمد نے کہا کہ 'ضلع رام پور میں حکومت کی نگرانی میں چلنے والا مدرسہ 'عالیہ اورینٹل کالج' Alia Oriental College کو اعظم خان نے غیر قانونی طریقے سے لیز پر لے رکھا ہے۔
انہوں کہا کہ وہ لکھنؤ پہنچ کر اس مدرسے کی دستاویز کی جانچ کرواکر اعظم خان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروائیں گے۔
ضلع رام پور میں واقع مدرسہ عالیہ (ریاستی اورینٹل کالج) اتر پردیش کا گورنمنٹ مدرسہ ہے جو سنہ 1774 میں قائم ہوا اور عربی، فارسی اور ادبی علم کا مرکز رہا ہے۔ یہ ملک کا پہلا ایسا مدرسہ تھا جہاں اسلامی ممالک کے بچے بھی آکر تعلیم حاصل کرتے تھے۔
اس مدرسہ میں مولانا محمد علی جوہر Mohammad Ali Jauhar نے بھی اپنی تدریسی خدمات انجام دی تھیں جن کے نام پر اعظم خان نے یونیورسٹی بنائی ہے۔
اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے اعظم خان پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اعظم خان نے اس مدرسہ پر قبضہ کر کے مدرسہ عالیہ کو محض دو کمروں میں محدود کر کے اسے دوسری جگہ منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 'کہا کہ ایسے لیڈر پر جو مسلمانوں کی قیادت پر فخر کرتے ہیں اور موقع ملتے ہی سماج کا استحصال کرنے سے گریز بھی نہیں کرتے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔