کل انہوں نے خاتون امیدوار جیا پردا کے تعلق سے انتہائی ناشائستہ باتیں کہیں تھیں اور آج پھر ان کا اپنے زبان پر قابو نہیں رہا۔ آج وہ ریاست کے افسران پر مشتعل ہوگئے۔
آج انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اگرحکومت بنی تو افسروں سے مایا وتی کے جوتے صاف کراؤوں گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گذشتہ کل انھوں نے معروف اداکارہ اور بی جے پی امیدوار جیا پردہ کا نام لیے بغیر اعظم خاں نے کہا تھا کہ 'آپ کو 17 برس لگے ان کو پہچاننے میں میں نے 17 دنوں میں سمجھ لیا کہ ان کے نیچے کا جو انڈر ویئر ہے وہ خاکی رنگ کا ہے'۔
قابل ذکر ہے کہ اعظم خاں رامپور کی تحصیل شاہ آباد میں اکھلیش یادو کے ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ اعظم خان رامپور کے قدیم اردو گیٹ توڑے جانے سے کافی برہم ہیں اور وہ ان دنوں اعلی افسران کو کافی سخت سست کہنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔