ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف پروگرامز کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش جاری ہے تاکہ کورونا ویکسینیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔
میرٹھ میں بھی عوام کو بیدار کرنے کے لیے آج سے ایک 'ویکسینیشن جاگرک رتھ' چلایا جا رہا ہے، جو عوام کے درمیان جاکر ان غلط فہمی کو دور کرنے کا کام کرےگا۔
ریاست اتر پردیش میں کے ضلع میرٹھ میں بی جے پی کی جانب سے عوام کو کورونا ویکسینیشن کے لیے بیدار کرنے اور ویکسین کو لیکر غلط فہمیوں کو دور کرنے کی غرض سے ایک کورونا ویکسینیشن جاگرک رتھ کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس ویکسینیشن جاگرک رتھ کے ذریعے دس دنوں تک شہر اور دیہات کے مختلف علاقوں عوام کو بیدار کرنے کا کام کیا جائےگا۔
ویکسینیشن جاگرک رتھ کو روانہ کرنے سے قبل بی جے پی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ یہ وین چلانے کا مقصد یہی ہے کہ عوام کو بیدار کیا جا سکے، خاص کر پچھڑے علاقوں میں جاکر ویکسینیشن کے بھرم کو دور کر ویکسینیشن مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: UP Population policy: اترپردیش کی آبادی پالیسی جاری
انہوں نے کہاکہ حکومت اور بی جے پی کی جانب سے چلائی جا رہی ویکسینیشن جاگرک رتھ کا مقصد ملک سے کورونا کا سفایا کرنا ہے۔