ETV Bharat / state

World Tuberculosis Day: عالمی یوم ٹی بی کے موقع پر اے ایم یو میں بیداری پروگرام - عالمی یوم تپِ دق پر بیداری پروگرام

عالمی یوم تپِ دق کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ٹی بی جیسی بیماری کی روک تھام اور خاتمے سے متعلق باتیں کی۔ Awareness program on orld Tuberculosis Day

عالمی یوم ٹی بی
عالمی یوم ٹی بی
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 5:16 PM IST

عالمی یوم تپِ دق کے موقع پر جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ تپ دق و امراض تنفس اور شعبہ کمیٹی میڈیسن نے صحت بیداری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تپ دق کے سنگین اثرات پر گفتگو کی گئی اور اس بیماری کے خاتمے کے لیے درکار سرمایہ کاری اور وسائل کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی بیداری پر زور دیا گیا۔ پروگرام کا تھیم، ٹی بی میں سرمایہ کاری کریں، زندگیاں بچائیں، تھا۔ World TB Day program at AMU

عالمی یوم تپِ دق پر بیداری پروگرام

بیداری پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے صدر شعبہ تپ دق و امراض تنفس اور فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو نے کہا کہ 'ٹی بی دنیا کے سب سے مہلک امراض میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں اس بیماری میں روزانہ کئی ہزار لوگ مبتلا ہو رہے ہیں۔ ٹی بی کا مقابلہ کرنے کی عالمی کوششوں میں لاکھوں جانیں بچائی ہیں لیکن کووڈ 19 نے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ میں برسوں کی پیش رفت کو الٹ دیا ہے'۔ انہوں نے عوامی سطح پر ٹی بی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور معالجین کو ٹی بی کے علاج کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عالمی یوم ٹی بی
عالمی یوم ٹی بی

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'تپ دق کا پتہ کچھ علامات کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے، حالانکہ علامات عام طور پر ابتدائی مرحلے میں نظر نہیں آتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص ہو جانے پر اس کا آسانی سے علاج کیا جا سکتا ہے'۔ انہوں نے ٹی بی کے علاج کے لیے جے این ایم سی میں دستیاب جدید ترین سہولیات پر بھی بات کی۔

ڈاکٹر عمرانہ مسعود نے تب دق کے علاج میں جدید تشخیصی تکنیک پر گفتگو کی جب کہ ڈاکٹر ام البنین نے ادویات سے ٹی بی کے لیے دستیاب علاج کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر محمد شمیم نے اختتامی کلمات ادا کئے اور ڈاکٹر نفیس احمد نے شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب جواں علاقے میں واقع رولر ہیلتھ ٹریننگ سینٹر (آر ایچ پی سی) میں کمیوٹی میڈیسن شعبہ کے زیراہتمام منعقدہ بیداری پروگرام میں ٹی بی اور اس کے علاج کے بارے میں عوامی بیداری کی وکالت کی گئی۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر انیس احمد نے ٹی بی کے خلاف جنگ کو تیز کرنے اور اس بیماری کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے وسائل بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.