ETV Bharat / state

خاتون پر تیزاب کے ذریعے حملے کی کوشش

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل علاقہ میں واقع شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کے ذریعہ ایک لڑکی پر ایسیڈ اٹیک کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

خاتون پر تیزاب کے ذریعے حملے کی کوشش
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 3:02 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:27 AM IST

سہارنپور کے ناگل علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ تیزاب کے حملے کی کوشش کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق تیزاب گرِنے سے خاتون شدید طورپر جھلس گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی ناگل میں واقع بیوٹی پارلر سے اپنے بھائی کے ساتھ بذریعہ بائک گھر لوٹ رہی تھی، جیسے ہی ان کی بائک ستسنگ بھون کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آئے بائک سوار دونوجوانوں نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

موقع واردات پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ' تیزاب گرِتے ہی لڑکی تڑپ اٹھی، واقعہ کے فوراً بعد لڑکی کے بھائی نے بائک روکی اس سے قبل کہ وہ کچھ سمجھ پاتا ملزم نوجوان بائک سے فرار ہوگئے، بھائی فوری طورپر بہن کو لے کر دیوبند کے سرکاری ہسپتال پہنچا' ۔

ویڈیو : خاتون پر تیزاب کے ذریعے حملے کی کوشش

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس میں کھلبلی مچ گئی، آناً فاناً ایس ایس پی دنیش کمار بھی دیوبند ہسپتال پہنچے اور پورے واقعے کی معلومات حاصل کی۔

لڑکی کے بھائی جاوید نے بتایا کہ 'میں ناگل سے اپنی بہن کو لے کر اپنےگاؤں جارہاتھا، جیسے ہی ہم راستہ میں آرتی نامی پیٹرو ل پمپ کے پاس پہنچے تو اتنے میں

مزید پڑھیں : گالی دینے پر ایک شخص کا بہیمانہ قتل، ملزمان گرفتار

پیچھے سے آئے مسلح بائک سوار دو نوجوانوں نے میری بہن کے اوپر تیزابی حملہ کردیا'۔

جاوید نے بتایا کہ پہلے تو وہ کچھ سمجھ ہی نہیں پایا لیکن جب اچانک بہن جلن سے تڑپ اٹھی اور وہ کچھ سمجھ پاتا اس وقت تک نوجوان بائک سے فرار ہوگئے۔ آناً فاناً بہن کو ہسپتال میں داخل کرایا۔

جاوید نے بتایاکہ مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے، انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔

انہوں نے پولیس سے غیر جانبدارانہ کارروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ایس ایس پی دنیش کمار نے کہا کہ 'بیس برس کی لڑکی ناگل سے دکان بند کر کے دیر شام اپنے بھائی کے ساتھ واپس اپنے گھر جارہی تھی، جس پر بائک سوار ہیلمٹ لگائے ہوئے نوجوانوں نے ایسیڈ اٹیک کیا ہے'۔

ملزمین کو پکڑنے کے لئے پولیس کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ان کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔

دنیش کمار نے کہا کہ جلدی ہی ملزمین کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش کی جائے گی۔

Intro:اینکر

سہارنپور

سہارنپور کے ناگل علاقہ میں واقع شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کے ذریعہ ایک لڑکی پر ایسیڈ اٹیک کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیاہے۔تیزاب گرِنے سے لڑکی شدید طورپر جھلس گئی،بتایا جارہاہے کہ لڑکی ناگل میںواقع بیوٹی پارلر سے اپنی بھائی کے ساتھ بذریعہ بائک گھر لوٹ رہی تھی، جیسے ہی ان کی بائک ستسنگ بھون کے قریب پہنچی تو

Body:پیچھے سے آئے بائک سوار دونوجوانوں نے لڑکی پر تیزاب سے حملہ کردیا، تیزاب گرِتے ہی لڑکی تڑپ اٹھی، واقعہ کے فوراً بعد لڑکی کے بھائی نے بائک روکی اس سے قبل کہ وہ کچھ سمجھ پاتا ملزم نوجوان بائک سے فرار ہوگئے، بھائی فوری طورپر بہن کو لیکر دیوبندکے سرکاری ہسپتال پہنچا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس میں کھلبلی مچ گئی، آناً فاناً ایس ایس پی دنیش کمار پی دیوبند ہسپتال پہنچے اور پورے واقعہ کی معلومات حاصل کی ۔لڑکی کے بھائی جاوید نے بتایا کہ میں ناگل سے اپنی بہن کو لیکر گاو ¿ں جارہاتھا، جیسے ہی وہ راستہ میں آرتی نامی پیٹرو ل پمپ کے پاس پہنچے تو اتنے میں پیچھے سے آئے مسلح بائک سوار دو نوجوانوں نے اس کی بہن کے اوپر تیزابی حملہ کردیا، پہلے تو وہ کچھ سمجھ ہی نہیں پائے لیکن جب اچانک بہن جلن سے تڑپ اٹھی اور وہ کچھ سمجھ پاتے اس وقت تک نوجوان بائک سے فرار ہوگئے۔ آناً فاناً بہن کو ہسپتال میں داخل کرایا،جاوید نے بتایاکہ تھانہ میں تحریر دے دی گئی ہے، انہیں کسی پر شک نہیں ہے، انہوںنے پولیس سے غیر جانبدارانہ کارروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ایس ایس پی دنیش کمار پی نے کہا کہ بیس سال لڑکی ناگل سے دکان بند کرکے دیر شام اپنے بھائی کے ساتھ آرہی تھی،جس پر بائک سوار ہیلمنٹ لگائے ہوئے نوجوانوں نے ایسیڈ اٹیک کیا ہے،لڑکی کو فوری طورپر ہسپتال میں داخل کرایا ،جہاںاس کا علاج چل رہاہے،اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے، ملزمان کو پکڑنے کے لئے پولیس کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو ملزمان کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں،انہوں نے کہاکہ جلدی ہی ملزموںکو گرفتار کرکے واقعہ کاانکشاف کردیاجائیگا۔ واقعہ کی وجوہات کو بھی تلاش کی جارہی ہیں۔

Conclusion:بائٹ1: متاثرہ خاتون

بائٹ2: محمد جاوید متاثرہ کا بھائی

بائٹ3: ایس ایس پی دنیش کمار پی (پولیس کپتا سہارنپور)
Last Updated : Oct 2, 2019, 7:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.