ETV Bharat / state

Rumors of Placing Idols in front of Mosque: مسجد کے سامنے مورتی رکھنے کی افواہ سے ماحول خراب کرنے کی کوشش - Attempt to Spoil Communal Harmony

اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں مسجد کے سامنے مندر تعمیر کر کے مورتی رکھے جانے کی افواہ سے فرقہ وارانہ ماحول کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے فرقہ پرستوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ Attempt to Spoil Communal Harmony

میرٹھ میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش

author img

By

Published : May 23, 2022, 7:58 PM IST

میرٹھ: میرٹھ کے برہم پوری تھانہ علاقے کے بھومیا کے پل محلے میں واقع مسجد کے سامنے مندر تعمیر کرنے و مورتی رکھنے کی افواہ کے بعد علاقے میں فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جسے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے دونوں فریق کے درمیان امن کمیٹی کی میٹنگ لی اور معاملے کو ختم کرنے کی بات کہی۔ پولیس نے کہا کہ شہر میں کہیں بھی کسی بھی مذہب کے لوگوں کو نئی روایت شروع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ Communal Harmony Spoiled by the Rumors

ونیت بھٹناگر، ایس پی سٹی، میرٹھ

برہم پوری تھانہ علاقے میں ہوئے تنازع کے تعلق سے پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ہندو اور مسلمانوں کی ملی جلی آبادی والا علاقہ ہے۔ اس علاقے میں سڑک کے ایک کنارے پر مسجد ہے، جب کہ دوسری جانب میں ایک کنواں ہوا کرتا تھا اور سڑک کے اوپر ہوجانے سے کنویں کی دیوار کو ہندو تنظیموں کے ذریعے اونچا کیے جانے کے معاملے کو مندر کی تعمیرا بتاتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اس جگہ پر مورتی رکھے جانے کی افواہ کے بعد علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس انتظامیہ نے دونوں مذاہب کے ذمہ داروں کو ساتھ لے کر تھانے میں ہی میٹنگ منعقد کر معاملے کو سلجھا دیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ کسی کو بھی شہر میں کسی بھی جگہ پر مذہب کے نام نئی روایت شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فی الحال احتیاطاً علاقے میں فورسز تعینات کردی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.