بلیا صدر اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار دیاشنکر سنگھ کے قافلے پر بدھ کی دیر رات حملہ کیا گیا۔ بلیا کے اکھر گاؤں میں دیاشنکر سنگھ پر فارچیونر نمبر UP32 EK 7273 پر حملہ کی اطلاع ہے۔ حملے میں ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ بی جے پی امیدوار دیاشنکر سنگھ نے ایس پی کارکنوں پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ BJP candidate Dayashankar Singh Alleges Attack by SP Workers
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فارچیونر سمیت ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس واردات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
بی جے پی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ ان کے قتل کی سازش کی گئی تھی اور یہ حملہ منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا تھا۔ جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ بتادیں کہ دیاشنکر سنگھ بلیا کی صدر سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
دیاشنکر سنگھ کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں وہ اور ان کی بیوی سواتی سنگھ دونوں بی جے پی سے ٹکٹ کا دعویٰ کر رہے تھے جس کے بعد میاں بیوی کا جھگڑا سب کے سامنے آگیا۔ تاہم، بی جے پی نے سواتی سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر دیاشنکر سنگھ کو بلیا سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا۔
مزید پڑھیں: