ETV Bharat / state

Attachment Notice to Murder Accused's House: غازی آباد میں قتل کے ملزم گھر پر اٹیچمنٹ کا نوٹس چسپاں

author img

By

Published : May 16, 2022, 5:48 PM IST

غازی آباد میں قتل کے ملزم علی محمد کے گھر پر پولیس نے اٹیچمنٹ کا نوٹس چسپاں کردیا۔ علی محمد ایک سال قبل ایک نوجوان کا قتل کر کے آج تک فرار ہے۔ Attachment Nnotice Pasted on Miscreant House

ویڈیو
ویڈیو

غازی آباد: اترپردیش میں ضلع غازی آباد کے لونی کے خوشحال پارک کالونی میں پولیس نے قتل معاملے کے ملزم میدو عرف علی محمد کے گھر پر آج اٹیچمنٹ نوٹس چسپاں کر دیا۔ علی محمد ایک سال قبل میں ایک نوجوان اقبال کا دن دیہاڑے قتل کر کے فرار ہوگیا تھا جو اب تک فرار ہے۔ Attachment Nnotice Pasted on Miscreant House

ٹرونیکا سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اروند پاٹھک کے مطابق اقبال کو 21 اپریل 2021 کو خوشحال پارک کالونی میں چار موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ قتل کے بعد تین بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا گیا تاہم علی محمد آج تک مفرور ہے جس میں آج ایک سال بعد پولیس نے عدالتی حکم کے بعد بدمعاش کے گھر خان پور جپتی گاؤں میں کارروائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس ایچ او نے بتایا کہ 'ملزم کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرفتاری کے لیے اعلان اور ڈگ ڈگی بجائی گئی۔ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ 'اگر مقررہ وقت میں شرپسند کو گرفتار نہ کیا گیا تو پولیس بدمعاش پر انعام کا اعلان کرے گی۔ ساتھ ہی اس کے جائیداد پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ خوشحال پارک کالونی کے رہائشی اقبال کے گھر والوں کا شرپسند علی کے گھر والوں سے جھگڑا چل رہا تھا، واردات کے روز بھی دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے بعد اقبال کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ Attachment Nnotice Pasted on Miscreant House

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.