پریاگ راج: شہ زور لیڈرو و سابق ایم پی عتیق احمد و ان کے بھائی سابق ایم ایل اے اشرف کی پولیس حراست میں قتل کرنے والے پریاگ ضلع جیل میں قید لولیش تیواری، موہت عرف سنی سنگھ اور ارونہ موریہ جمعرا ت کو ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوکر مجسٹریٹ سے من پسند وکیل کے لئے اپیل کی۔
سرکاری وکیل (فوجداری) گلاب چند اگرہری نے کہا کہ تینوں ملزمین کو جمعرات کو ضلع جج سنتوش رائے کی عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزمان نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنی پسند کا وکیل مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 16 اگست کی تاریخ مقرر کی۔
قابل ذکرہے کہ ایس آئی ٹی نے 13 جولائی کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دنیش کمار گوتم کی عدالت میں ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کو ٹرائل کے لیے سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دیا۔ سیشن کورٹ میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد عدالت نے الزامات طے کرنے کے لیے 10 اگست کی تاریخ مقرر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : شائستہ پروین مفرور قرار، جائیداد قرق ہو سکتی ہے
عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کی رات موتی لال نہرو ڈویژنل ہسپتال (کولون) کے کیمپس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں تحقیقات کے لیے حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ تفتیش مکمل کرنے کے بعد چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔
یواین آئی۔