آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ضلع بلرامپور میں منعقدہ 'شوشیت ونچیت سماج سمیلن' میں شرکت کی۔ اُترولا اسمبلی کے سعداللہ نگر مارکیٹ میں ڈاکٹر عبدالمنہ کے زیر اہتمام انتخابی ریلی میں اویسی نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر شدید نقتہ چینی کی۔
لکھیم پور تشدد کیس پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'جس بیٹے کا اباجان مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہو اس کے لیے پولیس اپنی مرضی سے کام کرتی ہے۔ اس کے لیے الگ قانون ہے۔ جبکہ دوسرے لوگوں کے لیے یوگی راج میں ایک مختلف قانون ہے۔
اویسی نے ایس پی اور بی ایس پی سپریمو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ مسلمانوں کو اپنا ووٹ بینک سمجھتے ہیں۔ لیکن ان کا کوئی کام نہیں کرتے۔ اویسی نے کانگریس پارٹی کو لیڈر لیس قرار دیا۔ کہا کانگریس کو اپنا لیڈر تلاش کرنا چاہیے اور پھر عوام کے درمیان جانا چاہیے۔'
لکھیم پور واقعے پر بات کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کی ہدایات پر پولیس مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے 'آشیش مشرا کو تھانے بلاتی ہے اور اسے 10 گھنٹے تک ناشتہ کھلاتی ہے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ببوا تھانے نہیں بلکہ اپنے سسرال گیا ہوا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'نریندر مودی اجے مشرا کو اپنی کابینہ سے کیوں نہیں ہٹاتے۔ جبکہ اجے مشرا نے اپنی بیان میں کسانوں کو کہا تھا کہ 'سُدھر جاؤ ورنہ دو منٹ میں سدھار دیا جائے گا۔ اس کے 2 دن بعد ان کے بیٹے کی گاڑی سے 4 کسان ہلاک ہو جاتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: لکھیم پور کھیری کا واقعہ منصوبہ بند، یوگی مودی ذمہ دار: اسد الدین اویسی
اویسی نے کہا کہ 'نریندر مودی اجے مشرا کو کابینہ سے باہر نہیں نکال رہے کیونکہ وہ ایک اعلیٰ ذات سے ہیں۔ نریندر مودی سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے انہیں اعلیٰ ذات کے ووٹ نہیں ملیں گے، اس لیے وہ ان کی بچاؤ کر رہے ہیں۔'
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے کہا کہ 'اگر لکھیم پور تشدد کے ملزم کا نام آشیش کے بجائے عتیق ہوتا تو 2 منٹ میں ان کے گھر پر بلڈوزر چلوا دیا جاتا۔'
اویسی نے کہا کہ 'لکھیم پور واقعے میں مارے گئے ایک کسان کا بیٹا فوج میں ہے۔ اس کے والد کہتے تھے کہ بیٹا تم ملک کی خدمت کرو، میں کھیتی باڑی کر کے بھوکوں کا پیٹ بھروں گا۔ لیکن یہ حکومت انہیں انصاف تک نہیں دلا پارہی ہے۔ اب کسانوں کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے۔'
اویسی نے کہا کہ 'مسلمان کے ووٹ کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ ہمارے نوجوانوں کی زندگیاں جیلوں میں سڑ کر برباد ہو رہی ہیں۔ آج 27 فیصد مسلم نوجوان ریاست کی جیلوں میں بند ہیں۔ اس کا مقدمہ زیر سماعت ہے اس کا ذمہ دار کون ہے۔'
بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی اور ایس پی سپریمو اکھلیش یادو کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کوئی مسلمانوں کے ووٹ لینے آتا ہے۔ لیکن جب فیصل کو اناؤ میں قتل کیا جاتا ہے تو کوئی ان کے گھر نہیں جاتا۔'