ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں گزشتہ دنوں ہندو واہنی کے رہنما سادھوی پراچی پہنچی تھیں جہاں انہوں نے میڈیا سے لو جہاد پر گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس تعلق سے مرادآباد بلاری ودھان سبھا حلقہ کے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی محمد فہیم عرفان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو واہنی کے رہنما سادھوی پراچی ہیں کون، اگر وہ لو جہاد پر کوئی قانون بنانا چاہتی ہے تو ان کو پہلے رکن پارلیمان یا رکن اسمبلی کا الیکشن لڑنا ہوگا۔
محمد فہیم عرفان نے کہا کہ سادھوی پراچی اس طرح کے بیان دیکر ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہیں۔