پریاگ راج: عتیق احمد کے چھوٹے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کے برادرنسبتی (سالا) صدام کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ اس وائرل ویڈیو میں صدام کو ایک یوم پیدائش کی تقریب میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بتادیں کہ امیش پال قتل معاملے پولیس نے صدام پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ صدام پر امیش پال قتل کیس میں سہیوگی کے طور پر شامل ہونے کا الزام ہے۔ اس کے ساتھ اس پر یہ بھی الزام ہے کہ صدام نے جیل میں بند اشرف کو امیش پال کے قاتلوں سے ان کے فرار ہونے تک ملنے میں مدد کیا کرتا تھا۔ اس وقت اشرف کا یہ رشتہ دار دو مہینے سے سے مفرور ہے۔ پریاگ راج پولیس کے ساتھ اترپردیش ایس ٹی ایف کی ٹیم بھی اس کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔
وہیں صدام کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نازش نامی نوجوان کی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ایک ساتھ 6 کیک کاٹے گئے۔ اس ویڈیو میں اشرف کے برادر نسبتی صدام واضح طور پر کیک کھاتے اور کھلاتے نظر آ رہا ہے۔ تاہم کیک کاٹنے کا یہ ویڈیو کب کا ہے اور سالگرہ کا پروگرام کب اور کہاں منعقد کیا گیا تھا؟ اس بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کا تصدیق نہیں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے نابالغ بیٹے اور دیگر وکیل سے پوچھ گچھ کی جائےگی