اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 9 ستمبر کو ہونے والے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کے دورے سے قبل یوپی کی سیاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔ اس تعلق سے آج مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ 9 ستمبر کو بارہ بنکی میں اویسی کا تاریخی پروگرام ہوگا۔
مزید پڑھیں:رمیش پرجاپتی نے اسدالدین اویسی کو بتایا بی جے پی کا حمایتی
پروگرام کے لئے اجازت نہیں ملنے سے ضلع کے اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان کو مخالفین کی سازش محسوس ہورہی ہے، پارٹی کے کارگزار ضلع صدر فروخ مختار کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ایودھیا اور سلطانپور میں اویسی کے پروگرام میں بھیڑ نے شرکت کی ہے، اس سے ان کے مخالفین خاص کر کے سماجوادی پارٹی کو اپنی زمین کھسکتی نظر آرہی ہے، اس لئے پروگرام کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔