ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi Cancels Deoband Visit: اسدالدین اویسی کا دیوبند دورہ منسوخ - اویسی کی دیوبند میں منعقد پروگرام کچھ وجوہات کی بنا پر منسوخ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی Asaduddin Owaisi کا آج دیوبند میں منعقد پروگرام کچھ وجوہات کی بنا پر منسوخ ہوگیا ہے, جس کے سبب یہاں مودجود ان کے حامیوں اور ان کی تقریرسننے آئے لوگوں کو سخت مایوسی ہوئی۔ تاہم رکن اسمبلی اور مجلس کے بہار صوبہ کے صدر اختر الایمان نے مسلمانوں کی قیادت کے حوالے اپنی بات رکھتے ہوئے دلت مسلم اتحاد پر زور دیا اور مسلمانوں سے اپنی قیادت کو مضبوط بنانے اور اترپردیش میں مجلس کو خاطر خواہ کامیابی دلانے کے لیے جدوجہد کرنے کی اپیل کی۔

اسدالدین اویسی کا دیوبند دورہ منسوخ
اسدالدین اویسی کا دیوبند دورہ منسوخ
author img

By

Published : Feb 6, 2022, 8:42 PM IST

اختر الایمان نے یوپی اسمبلی UP Assembly میں مسلمانوں کی نمائندگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیکولر پارٹیوں بالخصوص سماجوادی پارٹی اور کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں کو مسلمانوں کے ووٹ چاہیے لیکن مسلم مسائل پر بولنے والے لیڈر نہیں چاہیے۔

اسدالدین اویسی کا دیوبند دورہ منسوخ

ختر الایمان نے کہاکہ اب ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے کندھے پر بی جے پی کو ہرانے کی ذمہ داری رکھ دی جائیگی۔ اس لئے مسلمانوں کو سیاسی شعور کا فیصلہ کرنا ہے۔ مسلمانوں کو کسی کو ہرانے نہیں بلکہ اپنی قیادت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اور کانگریس دونوں پارٹیاں مسلمانوں کا ووٹ چاہتی ہیں لیکن مسلم قیادت کو ابھرنے نہیں دینا چاہتیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم حصہ چاہتے ہیں، اس دوران انہوں نے ایودھیا اور مظفر نگر فسادات پر کانگریس اور ایس پی پر شدید تنقید کی۔

اختر الایمان نے دلت مسلمانوں کے متحد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مجلس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

وہیں اسدالدین اویسی کی ریلی کی منسوخ ہونے سے یہاں کارکنان کو سخت مایوس ہوئی، لیکن اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو بیان جاری کرکے ایک مرتبہ پھر 11 فروری کو دیوبند آنے کاوعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Elections 2022: میرٹھ کی ساتوں اسمبلی سیٹوں کے امیدوار کر رہے جیت کی دعویداری

بتایا گیا ہے کہ اسد الدین اویسی کا ہیلی کاپٹر موسم خراب ہونے کی وجہ سے ٹیک آف نہیں کر سکا، لیکن اس کے باوجود دیوبند میں اسٹیٹ ہائی وے پر واقع جلسہ گاہ میں شام چار بجے تک لوگ ان کا انتظار کرتے رہے۔ علاوہ ازیں بہار کے ایم ایل اے، اتراکھنڈ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نیر کاظمی، سردار ڈی ایس بندرا، ایڈووکیٹ عادل، مولانا مسعود مدنی اور امیدوار عمیر مدنی نے جلسہ کو خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.